نمازتراویح پر8 ہزاراہلکارحفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے آئی جی سندھ
مساجد میں نماز تراویح پر 8ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے
رمضان المبارک کی آمد پر کراچی سمیت صوبے بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی اور اسنیپ چیکنگ بڑھادی جائے۔
مساجد میں نماز تراویح پر 8ہزار اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دینگے، یہ بات انسپکٹر جنرل پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ نے سینٹرل پولیس آفس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئی کہی، آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس سراغ رسانی نظام کی بدولت جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ رمضان المبارک میں امن و امان کنٹرول میں رہے۔