پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

یاد دہانی کے باوجود میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد سی اے اے کو فراہم نہیں کیں


Staff Reporter January 01, 2019
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کے نام فلائنگ ڈیوٹی شیڈول سے نکال دیے ہیں

ISLAMABAD: کپتانوں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے معاملے میںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کے21پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طورپر مرتب کردہ فہرست کے مطابق پی آئی اے کے ان 21 پائلٹس کو پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے روکا ہے جنھوں نے متعدد بار یاددہانی کے باوجود اب تک اپنی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ کپتانوں کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ ان 21 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں جنھوں نے اب تک اپنی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں