پی آئی اے کے 21 پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا
یاد دہانی کے باوجود میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد سی اے اے کو فراہم نہیں کیں
ISLAMABAD:
کپتانوں کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے معاملے میںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کے21پائلٹس کو اڑان بھرنے سے روک دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طورپر مرتب کردہ فہرست کے مطابق پی آئی اے کے ان 21 پائلٹس کو پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے روکا ہے جنھوں نے متعدد بار یاددہانی کے باوجود اب تک اپنی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیمی اسناد سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ کپتانوں کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ اقدام کیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ ان 21 کپتانوں کے لائسنس معطل کردیے گئے ہیں جنھوں نے اب تک اپنی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے سی اے اے کو فراہم نہیں کیں۔