نوابشاہ نصرت کینال میں60 فٹ چوڑا شگاف5 گاؤں زیر آب

ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر، دیہاتی مال مویشی سمیت محفوظ مقام پر منتقل، زیادہ پانی چھوڑنے سے شگاف پڑا، متاثرین


Nama Nigar July 10, 2013
محکمہ آبپاشی نصرت ڈویژن کے ایکسین نیاز لاشاری نے بتایا کہ 189-RD کے مقام پر پانی کا رساؤ ہوا تھا جو شگاف کی وجہ بنا۔ فوٹو: فائل

ANKARA: نواب شاہ کے قریب نصرت کینال میں 60 فٹ چوڑا شگاف، 5 گاؤں زیر آب آگئے۔

ایک ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی فصلیں متاثر۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصباح نواب شاہ کے قریب نصرت کینال میں اچانک 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس کے باعث 5 گوٹھ زیر آب آگئے جن میں گوٹھ دادن خان رند، گوٹھ میاں خان رند، گوٹھ عزیز اللہ چانڈیو، گوٹھ میر لطف علی تالپور اور گوٹھ غلام رسول لاشاری شامل ہیں۔ مکینوں نے سامان اور مال مویشیوں کے ساتھ محفوظ مقام پر پناہ حاصل کی۔



محکمہ آبپاشی نصرت ڈویژن کے ایکسین نیاز لاشاری نے بتایا کہ 189-RD کے مقام پر پانی کا رساؤ ہوا تھا جو شگاف کی وجہ بنا، شگاف کو پر کرلیا گیا ہے، دوسری جانب متاثرہ گوٹھوں کے مکین میر لطف علی اور غلام رسول لاشاری نے بتایا کہ کینال میں پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کے باعث شگاف پڑا ہے جس سے ہماری ایک ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر کاشت کی گئی فصلیں چاول، کپاس اور گنا تباہ ہوگیا ہے، متاثرین نے مطالبہ کیا کہ لاپرواہی برتنے والے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں