الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کے لئے کل 842 کاغذات نامزدگی موصول

قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کے لئے 339 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 11, 2013
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے 842 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 842 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

الیکشن کا کہنا ہے کہ 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 842 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں قومی اسمبلی کے 16 حلقوں کے لئے 339، پنجاب اسمبلی کی 15 نشستوں کے لئے 323، سندھ اسمبلی کے 4 حلقوں کےلئے 92، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 4 نشستوں کے لئے 38 اور بلوچستان اسمبلی کے 3 حلقوں کے لئے 50 امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ آمدن، اخراجات اور فنڈز کے ذرائع کی تفصیلات بھی 29 اگست تک طلب کر لیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں