چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلیے ن لیگ کے رابطے شروع

دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔


Numainda Express January 01, 2019
دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ فوٹو: ایکسپریس

ن لیگ نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے رابطے شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن 10جنوری کو پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے گی۔

پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں پارٹی سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں