کراچی اسٹاک مارکیٹ بلیو چپ آئٹمز میں وسیع سرمایہ کاری انڈیکس نئی تاریخ رقم کرگیا

263 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس سی 100 انڈیکس 22984 پر پہنچ گیا


Business Reporter July 11, 2013
44.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں، مالیت میں مزید 65 ارب 87 کروڑ روپے کا اضافہ۔ فوٹو: فائل

غیر ملکیوں اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بلیوچپ آئٹموں میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو تیزی کا تسلسل قائم رہنے سے پہلی بار انڈیکس 22984 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

تیزی کے سبب44.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 65 ارب87 کروڑ98 لاکھ70 ہزار663 روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ بدھ کو چھوٹے اسٹاکس میں فروخت کا دباؤ رہا کیونکہ ریٹیل انویسٹرز نے ماہ صیام کے دوران کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے کے امکانات پر اپنا سرمایہ نکالنے کو ترجیح دی لیکن غیرملکیوں اور انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اوجی ڈی سی، پی ایس او، لکی سیمنٹ سمیت دیگر بلیوچپس میں خریداری بڑھنے سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا جس سے ایک موقع پرانڈیکس 23000 پوائنٹس کی نئی تاریخی حد بھی عبورکرگیا تھا جو بعدازاں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں کی جانب سے29 لاکھ 256 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے12 لاکھ 63 ہزار 858 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے3 لاکھ73 ہزار176 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے9 لاکھ 28 ہزار 863 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 16 لاکھ 53 ہزار490 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے ایک موقع پر73.36 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں اور بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے ہونے والی مجموعی طور پر71 لاکھ 19 ہزار642 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مندی کے اثرات کو زائل کرتے ہوئے تیزی کا تسلسل قائم رکھا نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس263.72 پوائنٹس کے اضافے سے 22984.94 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 267.39 پوائنٹس کے اضافے سے 17931.32 اور کے ایم آئی30 انڈیکس522.94 پوائنٹس کے اضافے سے40374.34 ہوگیا۔



کاروباری حجم منگل کی نسبت 3.59 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر33 کروڑ86 لاکھ4 ہزار20 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار369 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 163 کے بھاؤ میں اضافہ 188 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کے بھاؤ240 روپے بڑھکر5129 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ30.60 روپے بڑھ کر 642.75 روپے ہوگئے جبکہ وائتھ پاکستان کے بھاؤ 79.44 روپے کم ہوکر 1799.50 روپے اور انڈس ڈائنگ کے بھاؤ 15.54 روپے کم ہوکر525 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |