
سونم کپور ابھی تک فواد خان کی پُرکشش شخصیت کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی ہیں جب ہی تو وہ ہر موقع پر انہیں یاد کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں 'کافی ود کرن'میں سونم کپور اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں۔
شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران جب کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن اسکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی بہترین تھی لیکن کرن نے انہیں واپس بھیج دیا۔ سونم نےمزید کہا وہ سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہیں۔
رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔