گولڈ کپ فٹبال امریکی پلیئر وونڈولسکی نے ہیٹ ٹرک کر دی
بیلائز کو 1-6 سے شکست، دوسرے میچ میں کوسٹاریکا نے کیوبا پر 3-0 سے قابو پالیا
کونکاکیف گولڈ کپ فٹبال میں کرس وونڈولسکی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت امریکا نے بیلائزکو6-1 سے شکست دے دی، گروپ 'سی' کے دوسرے مقابلے میں کوسٹاریکا نے کیوبا پر3-0 سے قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق بیلائز سے میچ میں وونڈولسکی کی ہیٹ ٹرک نے پہلے ہاف میں امریکا کو 3-0 کی برتری دلا دی، انھوں نے کھیل کے 12، 37 اور 40ویں منٹ میں گول کیے، پہلا دورانیہ مکمل ہونے سے3 منٹ قبل ایان گینائر نے حریف ٹیم کا خسارہ کم کرتے ہوئے اسکور3-1 کردیا، وقفے کے بعد بھی امریکی ٹیم چھائی رہی، تجربہ کار اسٹرائیکر لندن ڈونوان نے76ویں منٹ میں پنالٹی شوٹ پر ٹیم کا چھٹا گول بنایا۔
اس سے قبل ان کے عمدہ پاسز پر اسٹورٹ ہولڈین اور مائیکل اوروزکو نے بھی گیند کو جال میں پہنچا دیا تھا، دونوں نے بالترتیب 58 اور 72ویں منٹ میں گول کیے، دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا مقابلہ تھا، کرس وونڈولسکی گولڈ کپ میں ہیٹ ٹرک بنانے والے تیسرے امریکی پلیئر بنے، ان سے قبل یہ منفرد اعزاز صرف برائن مک برائیڈ اور ڈونوان کو ہی حاصل تھا، اس سے قبل کھیلے گئے گروپ ' سی ' کے پہلے میچ میں کوسٹاریکا نے کیوبا پر قابو پالیا، مائیکل بیرینٹس نے 2 اور جیریو ایریٹا نے ایک مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، تینوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں بنے، بیرینٹس نے51ویں منٹ میں بائیں پاؤں کی کک سے کیوبن گول کیپر اوڈیلین مولینا کو بے بس کردیا، 70ویں منٹ میں جیریو ایریٹا نے ٹیم کی برتری دگنی بنا دی،6 منٹ بعد بیرینٹس نے دوسری کوشش کو کامیاب کرتے ہوئے ٹیم کی برتری 3-0 بنا دی۔