
ایکسپریس نیوزکے مطابق مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے باعث منگل کی صبح جوہڑٹاؤن لاہورکے نجی اسپتال داخل کیا گیا تھا ، جہاں ان کی اینجیوگرافی کی گئی۔
مولانا طارق جمیل کے ترجمان محمد طاہر رحیمی کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بند تھی، ڈاکٹروں نے اسٹنٹ ڈال دیا ہے اوراب ان کی صحت بہتر ہے ، ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو آرام کا مشورہ دیا ہے ، انہیں آئندہ چوبیس گھنٹے تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔