معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ اسپتال منتقل
مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بندہونے کی وجہ سے اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے
عالم دین مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بند ہونے کی وجہ سے اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مولانا طارق جمیل کو سینے میں تکلیف کے باعث منگل کی صبح جوہڑٹاؤن لاہورکے نجی اسپتال داخل کیا گیا تھا ، جہاں ان کی اینجیوگرافی کی گئی۔
مولانا طارق جمیل کے ترجمان محمد طاہر رحیمی کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان بند تھی، ڈاکٹروں نے اسٹنٹ ڈال دیا ہے اوراب ان کی صحت بہتر ہے ، ڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو آرام کا مشورہ دیا ہے ، انہیں آئندہ چوبیس گھنٹے تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔