پی ٹی آئی خواب دیکھنے سے پہلے اپنی عددی اکثریت دیکھے وزیر اعلیٰ سندھ

پی ٹی آئی کے ارکان وفاداریاں تبدیل کرنے کی بات اس لیے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے قانون نہیں پڑھا، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک January 01, 2019
پی ٹی آئی اپنے ارکان کو سنبھالے، وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلی میں عددی اکثریت کیا ہے جو حکومت کی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت ٹھیک کرنے اور محصولات کی مد میں وصولیوں کو بہتر کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہوئی ہے، مجھے علم نہیں کہ وفاقی کابینہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کا کیا کرتی ہے۔

سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ارکان کو سنبھالے، میں سمجھ رہا تھا کہ یہ لوگ سُدھر جائیں گے لیکن کُتے کی دُم والی بات ہے، یہ کبھی سیدھے نہیں ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت کیا ہے جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان وفاداریاں تبدیل کرنے کی بات اس لیے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس حوالے سے قانون پڑھا ہی نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں