
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے اولمپئین توقیر ڈار کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کو جواز بناکر معذرت کرلی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے سابق سیکریٹری شہباز سینئر نے پہلے قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن قمر ابراہیم صدر پی ایچ ایف کی گڈ بکس میں شامل نہیں۔ جس پر اب نیا کوچ سامنے لایا جاسکتا ہے۔
صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، سب معاملات پر مشاورت جاری ہے، جسے کوئی چیز فائنل ہوتی ہے، ہم اس کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ چیئرمین کا عہدہ متعارف کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا، یہ صرف افواہیں ہیں، پروہاکی لیگ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی، کیمپ اور دوسرے اخراجات کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ جلد سے جلد سب چیزوں کو حتمی شکل دے کر معاملات کلیئر کرسکیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔