واٹربورڈمیں12 ترقیوں کے احکامات منسوخ کردیے گئے

حیرت انگیز طور پر گریڈ 16 سے 20تک ہونیوالی ترقیوں کے معاملات نہیں چھیڑے گئے.


Staff Reporter July 11, 2013
حیرت انگیز طور پر گریڈ 16 سے 20تک ہونیوالی ترقیوں کے معاملات نہیں چھیڑے گئے. فوٹو: فائل

کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ میں کچھ عرصے قبل ڈی پی سی 2کے تحت گریڈ ون سے 15 تک ہونے والی 12 ترقیوں کے احکامات کو فوری طور پر منسوخ کردیا۔

تاہم حیرت انگیز طور پر گریڈ 16 سے 20گریڈ تک ہونے والی ترقیوں کے معاملات کو نہیں چھیڑا گیا ہے جس سے ادارے کے ملازمین میں تحفظات پائے جاتے ہیں، ملازمین کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈی پی سی ون کے تحت جو نچلے درجے کے 23سو ملازمین کی ترقیاں ہوئی تھیں جن میں سے 12سو ملازمین کی ترقیوں کے احکامات منسوخ کردیے گئے ہیں تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ احکامات کی منسوخی کے لیے کیا معیار متعین کیا گیا تھا اور جن ملازمین کی ترقیوں کے معاملات نہیں چھیڑا گیا ۔



اس کے کیا اسباب ہیں، اگر ترقیاں منسوخ کرنی تھیں توتمام ملازمین کی جاتیں، ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادارے کے ایم ڈی مصباح الدین فرید، ڈائریکٹر آئی ٹی ، ڈی ایم ڈی ایچ آر ڈی شکیل احمد خود ڈی پی سی ون میں شامل تھے اور اپنی ترقیاں خود کرکے اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور ناقابل رشک مثال قائم کی تھی، اگر واٹربورڈ میں ترقیوں کو منسوخ کرنا ہے تو تمام افسران وملازمین کی ترقیوں کو منسوخ کرکے نئی شعبہ جاتی ترقی کمیٹیاں قائم کی جائیں اور ازسر افسران وملازمین کی ترقیاں کی جائیں۔

اس سلسلے میں ادارے کے ایک سینئر ترین آفیسر قطب الدین شیخ نے اعلیٰ افسران کی ترقیوں کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کیا ہے، ملازمین کہنا ہے کہ ہم ادارے کی انتظامیہ سے تو انصاف کی توقع نہیں تاہم امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور ترقیوں کے عمل کو شفاف بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں