سحر و افطار پر کے ای ایس سی کا لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا اعلان

افطار پر شام 6 سے رات11بجے،سحر میں صبح 2 سے7 بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی.

سوئی گیس فراہمی اور واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر فیصلہ کیا،کے ای ایس سی فوٹو: فائل

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے رمضان کے مبارک مہینے میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایس ایس جی سی کی جانب سے مطلوبہ مقدار میں گیس کی فراہمی اور حکومتی اداروں کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے باعث کیا گیا،رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام رہائشی اور تجارتی علاقوں میں شام6 بجے سے رات11بجے تک اور سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے7بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔




کے ای ایس سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ رمضان کے دوران گیس کمپنی کے ای ایس سی کو پیداواری یونٹس سے بجلی پیدا کرنے کیلیے یومیہ کی بنیاد پر 220 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مطلوبہ پریشر کے ساتھ فراہم کرے گی۔
Load Next Story