پرو ہاکی لیگ کے لئے ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ
ریحان بٹ اور دانش کلیم کو وقتی طور پر ذمہ داریاں دی گئی ہیں
پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل پروہاکی لیگ کے لئے اولمپئین ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ دو سے تین روز میں لاہور میں شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے اولمپئین ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحان بٹ اور دانش کلیم کو وقتی طور پر ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ مستقل کوچنگ پینل کا تقرر بعد میں ہوگا۔
ریحان اور دانش ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد مستعفی ہوگئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ تک ذمہ داری ملی تھی۔ مستقبل میں پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم 2 فروری سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔