افغانستان میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پرحملے میں 20 اہلکار ہلاک
حملے میں 23 افغان پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جنگجوؤں کو پسپا کردیا (فوٹو : فائل)
WASHINGTON:
افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہل کاروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع پر افغان پولیس کی مزید نفری بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان 6 گھنٹے گھمسان کی لڑائی جاری رہی جس کے بعد افغان طالبان واپس جانے پر مجبور ہوئے۔
افغان پولیس کا کہنا ہے کہ افغان طالبان تین جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے، شدید جھڑپ کے بعد طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ جھڑپ میں کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے جنہیں حملہ آور اپنے ہمراہ لے گئے۔
افغان طالبان کی جانب سے پولیس چیک پوسٹ پر حملے اور جھڑپ سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم اس علاقے میں طالبان کی نقل و حرکت کافی عرصے سے جاری ہیں۔