پنجاب طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی 6 جاں بحق
بھلے ڈسن والا اور فرخ آباد میں بوسیدہ چھتیں گرگئیں،2 افراد موقع پر دم توڑ گئے.
پنجاب کے زیریں و بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مون سون کی طوفانی بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی، چھتیں گرنے سے 6 افراد ہلاک اور کرنٹ لگنے سے متعدد زخمی ہو گئے اورکئی جانور لقمہ اجل بن گئے۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق بھلے ڈسن والا ، فیروز والہ کے علاقے میں محنت کش محمد اسلم کے مکان کی چھت گرنے سے اس کا نوجوان بیٹا عاطف ہلاک اور بیٹی زخمی ہو گئی۔ فرخ آباد شاہدرہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے محنت کش کا 4 سالہ بیٹا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ بیٹی پروین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ برکت ٹائون پھول نگر میں شیخ سرور کے زیرتعمیر مکان کا لینٹر کا جال آندھی سے اڑ کر ہائی ٹرانسمیشن لائن پر جا گرا جس سے زبردست دھماکا ہوا اور آگ کے شعلوں سے نیچے بندھی ہوئی گائے، بکرا اور کتا موقع پر جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ قریبی گھر میں محنت کش نذیر احمد اور اس کی 2سالہ بیٹی عیشا بری طرح زخمی ہوگئی۔
گوجرانوالہ سے نمائندگان کے مطابق نندی پور میں بلال کے کچے مکان کی چھت گرنے سے اس کی بیوی عابدہ بی بی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔ دوسرا واقعہ اروپ میں پیش آیا جہاں دیوار گرنے سے 33 سالہ شخص بھولا ملبے تلے دب ہلاک ہو گیا، دیگر واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ گوردوارہ آروڑی صاحب کے قر یب بارش کے باعث غلام محمد کے 2 منزلہ مکان کی چھت زمیں بوس ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر غلام محمد دم توڑ گیا، مر حوم 5بچوں کا باپ تھا۔ دوسر ے واقعے میں بجلی کے تار ٹوٹ کرجامع مسجد انوار مدینہ کے اوپر گر گئے تاہم خوش قسمتی سے پیش امام اور 5طالب علم محفوظ رہے تاہم مسجد کے عقب میں قبرستان میں اسلم ڈوگر کی 9 بھینسیں تاروں کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہو گئیں جبکہ بھینسوں کی رکھوالی کر نے والا10سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔
بھینسوں کی مالیت 40لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ اس واقعے کے خلاف اہل علاقہ نے واپڈا اہلکاروں کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔وقفہ وقفہ سے ہونیوالی بارشوں کے باعث گیپکو ریجن کے 77 فیڈر ٹرپ کر گئے۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور گرد و نواح میں گزشتہ 3 روز سے جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، نوسیری سے مظفرآباد شہر تک درجنوں مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کئی گھنٹے بند رہی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطارلگ گئی اور صحافیوں سمیت ہزاروں سیاح محصور ہو کر رہ گئے۔ لاہور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 4 روز سے ہونے والی بارش کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔