سالِ نو کا تحفہ قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں 2.75 فیصد تک اضافہ، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک January 01, 2019
پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ، فوٹو: فائل

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں پونے 3 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال ِ نو کے آغاز پر عوام کو بڑی خوشخبری مل گئی، محکمہ قومی بچت نے اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 1.50 فیصد جب کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شر ح میں 2.28 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.74 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں2.44 فصد اور پنشنر بینفٹس اکاونٹس پر منافع کی شرح میں2.40 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 2.40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں