فاٹا کی صوبائی نشستوں سے متعلق آرڈیننس منظور

آرڈیننس جاری ہونے کے بعد فاٹا کی صوبائی نشستوں پر بروقت انتخابات کا انعقاد ہو سکے گا، ذرائع


ویب ڈیسک January 01, 2019
فاٹا کی صوبائی نشستوں پر بروقت انتخابات کا انعقاد ہوسکے گا فوٹو:فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فاٹا کی صوبائی نشستوں کے حوالے سے آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے فاٹا کی صوبائی نشستوں کے حوالے سے آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد فاٹا کی صوبائی نشستوں پر بروقت انتخابات کا انعقاد ہو سکے گا، آرڈیننس جاری نہ ہونے کے باعث فاٹا کی 16 صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کا کام تاخیر کا شکار تھا۔

الیکشن کمیشن کو فاٹا کی حلقہ بندیوں کا ابتدائی ڈرافٹ 31 اکتوبر تک تیار کرنا تھا، الیکشن ایکٹ 2017 میں فاٹا کی ایف آرز کو صوبائی اسمبلی کا حلقہ بنانے کا قانون موجود نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔