شہباز شریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا آپریشن کا امکان

پمز اسپتال کا میڈکل بوڈر شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کرے گا


ویب ڈیسک January 01, 2019
شہباز شریف کی ایم آر آئی کرائی گئی تھی (فوٹو: فائل)

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے قائد شہباز شریف مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے صحت یابی کے لیے ان کی کمر کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو کمر میں تکلیف کی شکایت پر گزشتہ رات ایم آر آئی کے لیے پمزاسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

یہ پڑھیں: میڈیکل بورڈ کی نیب کو شہباز شریف کا بلاتاخیر مزید طبی معائنہ کرانے کی سفارش

ایم آر آئی میں کمر کی تکلیف کی وجہ مہروں کی خرابی قرار دی گئی ہے، پمزاسپتال کا میڈکل بورڈ شہباز شریف کا ایک بار پھر طبی معائنہ کرے گا اور ڈاکٹرز کی جانب سے مہروں میں درد کے لیے میڈیسن کے ساتھ آپریشن بھی تجویز کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ 27 دسمبر کو شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھنے پر ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرکے ان کا طبی معائنہ کرایا گیا تھا، ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم نے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کا معائنہ کرنے کے بعد ایم آر آئی ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔