رشی کپورکینسر کے مرض میں مبتلا

رشی کپور دو ماہ سے علاج کی غرض سے امریکا میں مقیم ہیں


ویب ڈیسک January 01, 2019
رشی کپور دو ماہ سے علاج کی غرض سے امریکا میں مقیم ہیں،فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے شوہرکے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

اداکار رشی کپور نے دو ماہ قبل اپنے مداحوں کو چونکا دینے والی خبر دیتے ہوئے کہا تھا وہ علاج کے لئے امریکا جارہے ہیں تاہم کپور فیملی کی جانب سے واضح طور پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ رشی کپور کس بیماری سے لڑ رہے ہیں لیکن پہلی بار اداکار کی اہلیہ نیتو سنگھ نے ڈھکے چھپے الفاظوں میں رشی کپور کے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BsEOeh3AV2Q/"]

نیتو سنگھ نے پوسٹ میں لکھا کہ 'سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا جائے گا، امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر محض (سرطان) کی طرح ایک آسمانی برج ہی رہ جائے۔ نفرت کا پرچار اور غربت کا خاتمہ ہو۔ ڈھیروں پیار اور ایک ساتھ خوشیاں سمیٹنا ضروری ہے اور ہاں بہترین صحت بھی ہو۔

اس پوسٹ میں نیتو سنگھ کا اشارہ شوہر رشی کپور کی جانب ہے جوکہ تصویر میں پہلے سے زیادہ کمزور اور مرجھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔