کچھی برادری کو جان و مال کا تحفظ دیا جائے رابطہ کمیٹی
حکومتی سرپرستی میں لیاری گینگ کے دہشت گرد کچھی برادری کا قتل عام کرر ہے ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ، وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کے قتل عام میں ملوث لیاری گینگ کے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔
کچھی برادری کو جان و مال کا تحفظ دیا جائے اور نقل مکانی کرنے والوں کی لیاری میں واپسی کیلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لیاری میں گھروں پر راکٹو ں اور بموں سے حملوں کے پیش نظر کچھی برادری کے لوگ بدین، ٹھٹھہ،میرپورخاص، دھابے جی کے علاوہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں کو نقل مکانی کررہے ہیں۔ کچھی برادری کے افراد لیاری کے قدیم باشندے ہیں آج حکومتی سرپرستی میں لیاری گینگ ان کا قتل عام کررہا ہے اور ان کے گھروں پر قبضے کیے جارہے ہیں۔