بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے خواجہ آصف

سحر و افطارمیں لوڈشیڈنگ نہیںہو گی، کراچی میں خودکش حملہ افسوسناک ہے


APP July 11, 2013
سحر و افطارمیں لوڈشیڈنگ نہیںہو گی، کراچی میں خودکش حملہ افسوسناک ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آئی ہے، رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔



بدھ کونجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی بحران کے خاتمے کے لیے ملک میں سرمایہ کاری لانا ضروری ہے، کراچی میںخودکش حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، خودکش حملوں سے ملکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے حکومت نے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں