پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج نے جاسوسی کی غرض سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔