اوگرا کا ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

مختلف شہروں میں قائم بڑے ہوٹلز، بیکرز اور دیگر یونٹس کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے

پہلے ثبوت اکٹھے کیے جائیں گے، اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، اوگرا حکام۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت دیگر بڑے شہروں میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں اوگرا حکام نے بتایا کہ اوگرا کو ملک کے بڑے شہروں میں قائم بڑے ہوٹلز، بیکرز اور دیگر یونٹس کے بارے میں گیس چوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر اوگرا نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ہوٹلوں یا یونٹس کے بارے میں شکایات ہیں پہلے ان کے بارے میں ثبوت اکٹھے کیے جائیں گے اور اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔




حکام کا کہنا ہے کہ اوگرا کی ٹیمیں گیس چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلیے اچانک چھاپے ماریں گی اور جو لوگ گیس چوری میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔
Load Next Story