آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف کے خلاف گواہوں کی فہرست تیار

29 گواہان میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی شامل ہیں

شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزمان کو فراہم کردی جائیں گی (فوٹو: فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس میں گواہوں کی فہرست تیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں سمیت 29 گواہان کو سابق وزیر اعلی کے خلاف گواہی کے لیے تیار کرلیا ہے، گواہان میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ بھی شامل ہیں۔


نیب کے گواہوں کی فہرست میں وعدہ معاف گواہ، سابق بیوروکریٹس اور نیب کے اپنے افسر بھی شامل ہیں، سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی طاہر خورشید اور چیف انجینئر عارف مجید بٹ وعدہ معاف گواہ ہیں جب کہ سابق فنانس سیکریٹری طارق باجوہ، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی شیخ لطیف گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قیامت تک میرے خلاف کرپشن سامنے لے آئے ایوان چھوڑدوں گا، شہبازشریف

شہباز شریف کے خلاف دائر کردہ ریفرنس کی نقول 3 جنوری کو ملزمان کو فراہم کردی جائیں گی اور فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔
Load Next Story