بلوچستان میں ڈاکٹر مالک کی حکومت نہیں اختیار کسی اور کا ہے مینگل

بی این پی جہاں کامیاب ہوئی وہاں نتائج 3 دن تک روکے گئے، ہمیشہ بے گناہوں کو سزا ملی


Monitoring Desk July 11, 2013
بلوچ عوام اپنی زمین پر اختیار چاہتے ہیں،افغانستان سے آنیوالے یہاں دہشتگردی کرتے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بیرونی ہاتھ پاکستان کے تمام معاملات میں ملوث ہے۔

بلوچستان میں ڈاکٹر مالک کی حکومت نہیں، اختیار کسی اور کے پاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں بے گناہوں کو سزا ملی۔ ہماری کوشش ہے کہ جمہوری انداز میں سسٹم میں رہیں۔ میں عمران خان کی عیادت کرنے کیلیے بھی گیا تھا۔ انھوں نے پھر الزام لگایا کہ مجھے ہرانے میں اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ بی این پی جہاں کامیاب ہوئی وہاں نتائج 3 دن تک روکے گئے۔



رئوف مینگل کے حلقے کا نتیجہ 3بار تبدیل کیا گیا۔ اختر مینگل نے کہا کہ ڈکٹیٹر کو سزا دینے یا نہ دینے کے معاملے میں بھی بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ 6نکات تسلیم کیے جائیں تو بلوچوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکتا ہے۔ پی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انتخابات میںنتائج ہماری تو قع کے مطابق نہیں آئے۔ بلوچ عوام اپنی زمین پر اختیار چاہتے ہیں۔ ہم بلوچستان میں عوامی حقوق کاتحفظ چاہتے ہیں۔ صوبے میں جاری دہشت گردی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنے والے یہاں دہشت گردی کرتے ہیں لیکن اس کا الزا م کسی اور پر لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں