کراچی فائرنگ عید کے تیسرے روز 4 افراد ہلاک

لیاری بغدادی کے علاقے پکچر روڈ پر قوالی کے پروگرام میں آکرنامعلوم ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کردی

لیاری بغدادی کے علاقے پکچر روڈ پر قوالی کے پروگرام میں آکرنامعلوم ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کردی. فوٹو فائل

کراچی میں فائرنگ اورپرتشدد واقعات میں چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جبکہ لیاری موسی لین میں قوالی کے پروگرام میں فائرنگ کےواقعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پرانا ایئرپورٹ کے علاقے سے چالیس سالہ خاتون کی لاش ملی ،جس کی شناخت مہر مائی کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے تشدد کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

لیاری بغدادی کے علاقے پکچر روڈ پر قوالی کے پروگرام میں آکرنامعلوم ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کردی، ایک خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔


رسالہ کے علاقے میں سول اسپتال کے قریب سےایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی ہے۔

پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی۔

خواجہ اجمیرنگری میں بھی فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story