رمضان میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں قائم علی شاہ

عوام کے تحفظ کی ذمے دار حکومت ہے، ججوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے


Staff Reporter July 11, 2013
کراچی: ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، رمضان المبارک اور ججوں کی سیکورٹی کے انتطامات کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل رضوان اختر، آئی جی پولیس سندھ شاہد ندیم بلوچ اور ایدیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام قادر تھیبونے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس سندھ نے ججوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ رینجرز اور پولیس کراچی میں امن و امان یقینی بنانے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے سدباب کیلیے جامع اقدامات کریں۔



انھوں نے ججوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری حکومت پر عائد ہوتی ہے لہذا اس سلسلے میںسیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مساجد میں نماز تراویح سمیت مارکیٹوں اور بازاروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری سمیت شہر کے دیگر حساس مقامات پر پولیس کی چوکیاں اور ناکے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں