سال نو ہوائی فائرنگ اور آتشبازی کرنیوالے 6 منچلے گرفتار

ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے منچلوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،آتش بازی کا سامان برآمد
ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے منچلوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،آتش بازی کا سامان برآمد فوٹو: آن لائن/فائلہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے منچلوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،آتش بازی کا سامان برآمد فوٹو: آن لائن/فائل

ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کرنے والے منچلوں کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ،آتش بازی کا سامان برآمد فوٹو: آن لائن/فائل

پولیس نے سال نو کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 اور آتش بازی کرنے والے2 منچلوں اور ون ویلنگ کرنے والے 14 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، آتش بازی کا سامان، چوری کی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر 2 ملزمان سید صاحبان حسن اور حمیر حسین کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا، نیو کراچی پولیس نے دوسری کارروائی میں نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان محمد رئیس اور غلام سرور کو گرفتار کرکے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی ، تیسری کارروائی میں نیو کراچی پولیس نے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کرنے والے 14 نوجوانوں بلال ، حمزہ ، محمد حسان ، ہمایوں ، یاسین ، فرحاد ، علی حسین ، فیصل نور ، ذاکر ، عمران ، عابد صدیق ، سمیر کمال ، مبشر اور محمد وارث کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، تیموریہ پولیس نے فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان بلال اور حسن کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

سال نوپر ہوائی فائرنگ سے شہر بھر میں3 خواتین سمیت 27 افراد زخمی

سال نو کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 3 خواتین سمیت 27 افراد زخمی ہوئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول ، جناح اور عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، کراچی پولیس چیف کی جانب سے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت صرف بیان کی حد تک ہی محدود رہا ، سال نو کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہونے والے واقعات نے پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر کیے جانے والے سیکیورٹی فل پروف اقدامات کی قلعی کھول دی ، کراچی پولیس ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے مجموعی طور پر 3 خواتین اور کمسن لڑکے سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔

سال نو کی پہلی خودکشی: کیماڑی کےنوجوان نے خودکوگولی مارکرجان دیدی


سال نو کی پہلی خودکشی کیماڑی کے رہائشی نوجوان نے سر پر گولی مار خودکشی کرلی، تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی کچھی پاڑہ یعقوب منڈا چوک حاجی رفیق والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 26 سالہ نعمان ولد ہارون کے نام سے ہوئی، متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث سر میں گولی مار کر جان دیدی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

نئے سال کی پہلی آتشزدگی ،خالی پلاٹ پربنی 20جھگیاں پراسرارطورپرجل گئیں

سال نو کی پہلی آتشزدگی میں گلستان جوہر بلاک 19 میں خالی پلاٹ پر قائم 20 جھگیاں پر اسرار طور پر جل گئیں، فائربریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق سال 2019 کا پہلا آتشزدگی کا واقعہ گلستان جوہر بلاک19 میں پیش آیا جہاں خالی پلاٹ پر قائم 20 جھگیوں میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ساڑھے4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ، ترجمان فائربریگیڈ کا کہنا ہے کہ رات 12 بجکر24 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی عملے نے 3 گاڑیوں کی مدد سے علی الصباح 4 بجکر 55 منٹ تک آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا تھا ، آتش زدگی کے نتیجے میں پلاٹ پر قائم 20 جھگیاں اور اس میں رکھا تمام سامان مکمل طور پر جل گیا آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

سال نو کا جشن پولیس اہلکاروں نےبھی دل کھول کرہوائی فائرنگ کی

نئے سال کا جشن منانے میں پولیس اہلکار بھی نوجوانوں سے پیچھے نہیں رہے، پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرکے سال نو کی خوشیاں منائیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع ویسٹ کی ڈاکس پولیس لائن کے رہائشی پولیس اہلکار رات 12 بجتے ہی ڈاکس تھانے کے باہر سڑک پر نکل آئے اور اندھا دھند فائرنگ اور آتش بازی شروع کر دی جس کی ایکسپریس نے فوٹیج حاصل کرلی۔
Load Next Story