
جن میں سب سے اوپر دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرنیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں روس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی جانب سے دن میں 10 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو خود سے آگے گراؤنڈ سے باہر جانے کا موقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
باقی لمحات میں ویمنز بگ بیش کے دوران نکولا ہین کک کی جانب سے حریف پلیئر ہیلی میھتیو کی عیادت، ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے بعد چار آئرش پلیئرز کی جذباتی ریٹائرمنٹ، واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارت کا افغانستان سے ٹرافی شیئر کرنا، عمران طاہر کا زمبابوے کے خلاف میچ میں فتح کے بعد حریف بولرز کو مشورے دینا، بھارت کا آخری اننگز کھیلنے والے الیسٹر کک کو گارڈ آف آنر، ہیراتھ کی کھیل سے رخصتی، روانڈا کرکٹ بورڈ کی جانب سے یتیم بچوں کیلیے کھیل کا سامان عطیہ کرنا شامل ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔