متحدہ کے سندھ حکومت میں شمولیت کے امکانات ختم ہوگئے

ایم کیوایم نے کوئی جواب نہیں دیااس لیے سندھ کابینہ میںتوسیع کردی گئی،ذرائع پیپلزپارٹی


Staff Reporter July 11, 2013
فی الحال شمولیت کاکوئی ارادہ نہیں،متحدہ اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی،ذرائع ایم کیوایم۔ فوٹو: فائل

سندھ کابینہ میں توسیع کے بعداب متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے درمیان مذاکرات چل رہے تھے اورپی پی کاوفدگزشتہ دنوں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو گیاتھاجہاں انھوں نے ایم کیوایم کی قیادت کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی تھی ،ایم کیوایم نے اس حوالے سے ایک عوامی ریفرنڈم بھی کرایاتھا، تاہم ایم کیوایم کے ایم پی اے ساجدقریشی اوران کے بیٹے کے قتل کے باعث اس ریفرنڈم کے نتائج کااعلان ملتوی کردیا گیا تھا۔



پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے سندھ کابینہ میں توسیع اور9مذید وزراکی شمولیت کے بعد اب کابینہ کے ارکان کی تعداد16 ہوگئی ہے اور18 ویں آئینی ترمیم کے بعداب صوبائی کابینہ میں 18ارکان شامل کیے جاسکتے ہیں۔سندھ کابینہ میں توسیع کے بعداب ایم کیوایم کے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیوایم کی قیادت نے سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے دعوت کاکوئی جواب نہیں دیاجس کی وجہ سے سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی جبکہ ایم کیوایم کے ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیوایم کاسندھ حکومت فی الحال شامل ہونے کاکوئی ارادہ نہیں اورایم کیوایم سندھ اسمبلی میںاپوزیشن بینچوں پربیٹھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں