ایبٹ آباد آپریشن رپورٹ فوج کیخلاف منظم کارروائی ہے چیف جسٹس نوٹس لیں حمید گل

اپنی ہی فوج اورآئی ایس آئی کوبے توقیرکرنے کاعمل ظاہرکررہاہے کہ کچھ لوگ دشمن کے مقاصدکیلیے کام کررہے ہیں,حمید گل


July 11, 2013
اپنی ہی فوج اورآئی ایس آئی کوبے توقیرکرنے کاعمل ظاہرکررہاہے کہ کچھ لوگ دشمن کے مقاصدکیلیے کام کررہے ہیں,حمید گل فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ریٹائرڈجنرل حمید گل نے کہاہے کہ ملکی موجودہ صورتحال میں ایک بیرونی چینل کے ذریعہ سانحہ ایبٹ اباد پر رپورٹ افشاکرنیکا عمل مسلح افواج اور آئی ایس آئی کے کردارکومشکوک بنانیکی منظم کارروائی ہے۔

ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے صورتحال پر چیف جسٹس افتخارچوہدری کی توجہ مبذول کرائی ہے اور کہا کہ اس بات کانوٹس لیاجاناچاہیے اوراس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ رپورٹ ملکی میڈیاکی بجائے بیرونی چینل کوکس نے فراہم کی۔ انھوںنے کہاکہ اپنی ہی فوج اورآئی ایس آئی کوبے توقیرکرنے کاعمل ظاہرکررہاہے کہ کچھ لوگ دشمن کے مقاصدکیلیے کام کررہے ہیںجنھیںبے نقاب کیاجانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں