مصر مظاہرین پر فائرنگ کی عکس بندی کرنیوالا فوٹوگرافر بھی گولی کا نشانہ بن گیا

بدقسمت فوٹوگرافر واقعے کی فلم بندی کررہاتھا کہ ایک فوجی نے اسے ہی نشانہ بنادیا


Net News July 11, 2013
بدقسمت فوٹوگرافر واقعے کی فلم بندی کررہاتھا کہ ایک فوجی نے اسے ہی نشانہ بنادیا فوٹو: فائل

مصر میں پیرکے روز برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں پر فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے51افراد میں ایک فوٹوگرافر بھی شامل تھا۔

26 سالہ مصری فوٹوگرافر احمدسمیرعاصم مقامی اخبارکیلئے کام کرتا تھا۔وہ مظاہرین پرفوج کی فائرنگ کی عکس بندی کررہاتھاکہ ایک فوجی نے اس کا نشانہ لیکر فائرنگ کردی۔ دوسروں کی زندگی کے اہم لمحات کی عکس بندی کرنے والے احمد سمیرنے اپنی طرف بڑھتی موت کوبھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور اس کی زندگی کے خاتمے کیساتھ ہی ویڈیوبھی ختم ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں