ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا
مری میں برف کے گالے اترنا شروع ہوئے توسیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
ملک بھر میں خون جما دینے والی سردی کی لہر ہے جب کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں خون جما دینے والی سردی کی لہر ہے جب کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی ہے۔ ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما میں نئے سال کی پہلی برفباری سےسیاح خوش ہوگئے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
جڑواں شہروں میں شام کے بعد بادل مزید گہرے ہوئے اور پھر بوندا باندی کےبعد بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا اور بار ش سے سردی بھی بڑھ گئی۔ مری میں پہلے بوندا باندی ہوئی پھربرف کے گالے اترنا شروع ہوئے توسیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، منچلوں کی بڑی تعداد برفباری کے باوجود مال روڈ پربھنگڑے ڈالتی رہی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے جبکہ ژوب، کوئٹہ ، پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔