مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل ہوگیا

بیرونی صحن کیساتھ صاف اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرزکی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔


APP July 11, 2013
بیرونی صحن کیساتھ صاف اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرزکی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ فوٹو: فائل

مسجدالحرام کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل کرلیا گیا جس کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے نوتعمیر حصے کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے تا کہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرم کے توسیعی منصوبے کے تحت اب تک مسجد حرم کا گراؤنڈ ، فرسٹ، میزانائن منازل، بیرونی شمالی، مغربی اور جنوبی صحنوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ جگہیں معتمرین کے لیے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں بیت الخلا اورمسجد الحرام کی چند دیگر منزلوں کے صحن بھی جلد مکمل ہوجائیں گے جومزید80ہزار افراد کی گنجائش فراہم کریں گے۔ بیرونی صحن کیساتھ صاف اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرزکی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں