عالیہ بھٹ والد کے ساتھ کام کرنے سے خوفزدہ

عالیہ بھٹ رواں برس تین فلموں’گلی بوائے‘،’کلنک‘، اور’براہمسترا‘میں نظر آئیں گی


ویب ڈیسک January 02, 2019
عالیہ بھٹ کی گزشتہ برس ریلیز ہونےو الی فلم’راضی‘ 100 کروڑ سے زائد کے بزنس کے ساتھ کامیاب قرارپائی تھی فوٹوفائل

BAGHDAD: ناموربالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم 'سڑک 2' میں والد کے ساتھ کام کرنے میں خوف محسوس کررہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ کی مشہوراداکاراؤں میں ہوتا ہے، فلموں کے بہترین انتخاب نے عالیہ بھٹ کو بہت کم عرصے میں کامیاب اداکاراؤں کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے۔ اسکرپٹ اورکہانی کے بہترین انتخاب کے باوجودعالیہ بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرنے میں خوفزدہ ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے والد سے روزانہ ملتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں فلم 'سڑک 2' میں ان کے ساتھ کام کرنے شروع کرنے میں خوف محسوس کررہی ہوں۔

عالیہ نے کہا کہ وہ موسیقی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتیں اور اس سے دوررہتی ہیں جب کہ ان کے والد موسیقی اوردیگر کام کولے کر بہت پر جوش ہیں اور یہی چیز انہیں ڈرا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں عالیہ بھٹ تین فلموں 'گلی بوائے'، 'کلنک' اور'براہمسترا' میں جلوہ گر ہوں گی اس کے ساتھ ہی وہ فلم 'سڑک 2' میں بھی مرکزی کردارادا کررہی ہیں، یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائے گی جس کی ہدایت ان کے والد مہیش بھٹ دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں