جب تک ٹیم کو ضرورت ہے کھیلتی رہوں گی ثنامیر

پاکستان میں ویمنز کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہونے کے باعث اس مقام تک پہنچنے میں 13 سال لگے، ثنا میر


Abbas Raza January 02, 2019
ثنا میر گزشتہ سال شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بولر بنی۔ فوٹو : فائل

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیر کا کہنا ہے کہ جب تک ٹیم کو ضرورت ہے اور میں پرفارم کرسکتی ہوں کھیلتی رہوں گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور دیگر ملک پاکستان سے بہت آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مزید کامیابیوں کے لئے پاکستان میں بھی سہولیات کو بہتر بنانا ہوگا، پاکستان میں ویمنز کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ کمزور ہونے کی وجہ سے مجھے اس مقام تک پہنچتے ہوئے 13 سال لگ گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ثنا میر نے دنیا کی بہترین بولر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا

ثنا میر کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ ایک مشکل سوال ہے، اس بارے میں سوچتی میں بھی ہوں تاہم جب تک ٹیم کو ضرورت ہے اور میں پرفارم کرسکتی ہوں کھیلتی رہوں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ثنا میر نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے ٹیم میں جگہ بنالی

واضح رہے کہ ثنا میر گزشتہ سال شاندار کارکردگی کی بنیاد پر عالمی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بولر بنی، کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کو پہلی بار یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، حال ہی میں انہیں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دا ایئر میں بھی شامل کیا گیا، یہ بھی پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ویمن کرکٹر نے آئی سی سی ڈریم ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں