نیب کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، وکیل پی ایس او


ویب ڈیسک January 02, 2019
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، وکیل پی ایس او فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق تحقیقات منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرچیف جسٹس کا اظہارتشویش

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، قومی احتساب بیورو (نیب) بورڈ کے اجلاس میں انکوائری کو تحقیقات میں تبدیلی کرنے کی منظوری دے گا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ نیب معاملہ پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے۔ عدالت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں