
بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام میں 13 دسمبر کو 7 سالہ بچہ محمد حبیب اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ حبیب کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تاہم پولیس بچے کا پتہ لگانے میں ناکام رہی۔
تقریباً 20 روز گزرنے کے بعد سات سالہ محمد حبیب کی لاش کوٹلہ جام سے برآمد ہوئی۔ سفاک قاتل نے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد لاش کے ٹکڑے کردیے۔ محمد حبیب کا آدھا دھڑ اور لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے برآمد ہوئے ہیں جب کہ باقی جسم کی تلاش جاری ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حبیب کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی حبیب کی گمشدگی کا نوٹس لیا ہے تاہم قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔