بھکر میں 7 سالہ محمد حبیب جنسی زیادتی کے بعد قتل لاش کے ٹکڑے کردیے گئے

کوٹلہ جام کے علاقے میں محمد حبیب 13 دسمبر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا


ویب ڈیسک January 02, 2019
کوٹلہ جام کے علاقے میں محمد حبیب 13 دسمبر کو اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا فوٹو:فائل

بھکر میں 20 روز قبل لاپتہ ہونے والے سات سالہ محمد حبیب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا جب کہ سفاک قاتل نے لاش کے ٹکڑے بھی کردیے۔

بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام میں 13 دسمبر کو 7 سالہ بچہ محمد حبیب اسکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا۔ حبیب کے والد نے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تاہم پولیس بچے کا پتہ لگانے میں ناکام رہی۔

تقریباً 20 روز گزرنے کے بعد سات سالہ محمد حبیب کی لاش کوٹلہ جام سے برآمد ہوئی۔ سفاک قاتل نے بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد لاش کے ٹکڑے کردیے۔ محمد حبیب کا آدھا دھڑ اور لاش کے ٹکڑے مختلف جگہوں سے برآمد ہوئے ہیں جب کہ باقی جسم کی تلاش جاری ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حبیب کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کی گئی جس کے بعد اسے بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے بھی حبیب کی گمشدگی کا نوٹس لیا ہے تاہم قاتل تاحال قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |