مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے فواد چوہدری

بھارت کو سیاست سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک January 02, 2019
بھارت کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔



فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے، بھارت کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جااتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ مقبوضہ کشمیرمیں 375 کشمیری شہید

واضح رہے گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے 375 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں