لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

شدید دھند اور ہوا میں نمی کے نتیجے میں چار پاور پلانٹس فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے


Numainda Express January 02, 2019
شدید دھند اور ہوا میں نمی کے نتیجے میں چار پاور پلانٹس فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے فوٹو:فائل

شدید دھند کے باعث پاور ڈویژن کے چار پاور پلانٹ بند ہونے سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ لاہور کے بعض علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

پاور ڈویژن کے چار پاور پلانٹس گدو، نشاط، نشاط چونیاں اور ہیڈ بلوکی میں دھند اور ہوا میں نمی کی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے تقریبا ڈھائی سے تین ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

بجلی کی پیداوار میں میں کمی ہوتے ہی لیسکو، میپکو اور فیسکو سمیت دیگر ڈسٹربیوشن کمپنیوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ پیپکو زرائع کے مطابق پاور پلانٹس کی بندش سے کئی علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور پاور پلانٹس کی خرابی جلد دور کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے