
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبعیت اب کافی سنبھل گئی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیاجاسکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیاتھاجہاں ان کے بھائی ڈاکٹرطاہر کمال نے ان کی انجیوگرافی کے بعد اسٹنٹ ڈالنے کامشورہ دیا تھا جس کے بعد منگل کی دوپہرکوان کی انجیوپلاسٹی کی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل
مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا محمدیوسف جمیل کے مطابق ان کے والد کی طبیت آج کافی بہتر ہے، آج صبح ڈاکٹروں نے ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا ہے امید ہے انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل کے دل کی ایک شریان پہلے بھی بند تھی اور6 سال قبل بھی انہیں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔