کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا گورنر پنجاب

لوڈشیڈنگ میں کمی اور کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے، چوہدری سرور


ویب ڈیسک January 02, 2019
آئینی اور جمہوری اقدار کا قائم رکھیں گے، چوہدری سرور - فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا جب کہ ہم آئینی اور جمہوری اقدار کا قائم رکھیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنگ ایڈورڈ کے مقبول احمد بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس حوالے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل،پروفیسر اسد اسلم خان،عائشہ شوکت،،پروفیسر ابرار اشرف،پروفیسر یار محمد ،پروفیسر صفدر خان سمیت تمام شعبہ کے چئیر مین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کو ٹریبیوٹ پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اس یونیورسٹی کیلئے خدمات سر انجام دیں، یہ اوورسیز پاکستانی باہر جا کر بھی اپنے ملک کو نہیں بھولتے، جب کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے۔

سندھ حکومت میں گورنر راج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کی حکومت نہیں گرارہا، ہم آئینی اور جمہوری اقدار کا قائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کےلئے پنجاب صاف پانی اتھارٹی بن رہی ہے، اگلے 5 سالوں میں پورے پنجاب کو صاف پانی ملے گا، جیل میں نوازشریف اور شہباز شریف کو بھی صاف پانی مل رہا ہے جب کہ لوڈشیڈنگ میں کمی ، کلین گرین پاکستان ہمارا خواب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں