’ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے‘

کوئی بھی قادرخان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا، شکتی کپور


ویب ڈیسک January 02, 2019
قادر خان گزشتہ ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی شکتی کپور فوٹوفائل

اداکارقادرخان کے دوست اوران کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارشکتی کپورکا کہنا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارقادرخان 31 دسمبرکو اپنے چاہنے والوں کو سوگوارچھوڑکرہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت پرمداحوں کے ساتھ پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچارہوگئی۔ قادرخان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے ناموراداکارشکتی کپورنے کہا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لیجنڈ اداکارقادرخان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

شکتی کپورنے بالی ووڈ فنکاروں پرغصہ کرتے ہوئے کہا جب قادرخان اس دنیا سے چلے گئے ہیں توپوری بالی ووڈ انڈسٹری انہیں یاد کررہی ہے لوگ اداکار کی پرواہ اس وقت کیوں نہیں کرتے جب وہ زندہ ہوتا ہے؟ لوگ کیوں اس وقت اس شخص کے بارے میں اچھے الفاظ نہیں کہتے جب وہ بیمارہوتا ہے یا کام کررہا ہوتا ہے؟ لوگ اس وقت ایک اداکارکو یاد کرتے ہیں جب وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہوتا۔

شکتی کپورنے کہا قادرخان گزشتہ ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی بھی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارشکتی کپور اور قادرخان نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے جن میں 'باپ نمبری بیٹا دس نمبری'، 'جیسی کرنی ویسی بھرنی'، ' تقدیروالا' ، 'راجا بابو' ، 'کولی نمبرون' وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں