پاکستان ایک سرجیکل اسٹرائیک سے نہیں سدھرے گا مودی کی گیڈر بھبکی

پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی لہذا ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی لہذا ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صرف ایک سرجیکل اسٹرائیک سے نہیں سدھرے گا اسے سدھرنے میں مزید وقت لگے گا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف زہر فشانی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،جیسے جیسے بھارت میں انتخابات قریب آرہے ہیں، نریندر مودی نے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے نہ صرف پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی بلکہ بڑھکیں بھی مارنا شروع کردی ہیں۔

ایک انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صرف ایک سرجیکل اسٹرائیک سے نہیں سدھرے گا، اسے سدھرنے میں مزید وقت لگے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا


جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے نریندر مودی نے اپنے ہی سیاسی مخالفین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بھی کچھ سیاسی جماعتیں موجود ہیں جو پاکستان کی زبان بولتی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کے انتہا پسند بیان پر رد عمل کا اظہار امن کی خواہش کو دہراتے ہوئے کیا، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی لہذا ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے تکی بیان بازی کا جواب ٹھوس عملی اقدام سے دیا اور ایل او سی پر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، ترجمان آئی ایس پی آر نے ٹویٹ میں کہاکہ کواڈ کوپٹر جیسے ڈرونز کو ایل او سی پارکرنے نہیں دیں گے۔

 
Load Next Story