العزیزیہ ریفرنس نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد

نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی


ویب ڈیسک January 02, 2019
درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں، وکلا کو ہدایت: فوٹو:فائل

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست پراعتراض عائد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا معطلی کی درخواست نامکمل قراردے کرواپس کردی۔ رجسٹرارآفس نے نوازشریف کے وکلا کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست مکمل کرکے جمع کرائیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مرکزی اپیل کا فیصلہ آنے تک سزامعطل کی جائے، احتساب عدالت کا فیصلہ غلط فہمی اور قانون کی غلط تشریح پرمبنی ہے، دستیاب شواہد کو درست اندازمیں نہیں پڑھا گیا، ملزم کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کواحتساب عدالت نے سنے بغیرفیصلہ سنایا، احتساب عدالت کے فیصلے میں قانونی سقم موجود ہے، احتساب عدالت کا فیصلہ خلاف قانون ہے، اس لیے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کوایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوچکی ہے اوراس کے خلاف اپیل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی زیرسماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں