پاکستانی وبھارتی فنکار 2019 مثبت انداز میں گزارنے کیلئے پُرامید

2019 میں فنکاروں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیاہے


ویب ڈیسک January 02, 2019
2019 میں فنکاروں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیاہے۔ فوٹوفائل

2019 کی آمد کے ساتھ ہی پاکستانی و بھارتی فنکاروں نے آنے والے سال کو گزشتہ برس سے بہتر بنانے، 2019 کو مثبت انداز میں گزارنے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا عہد کیا ہے۔

عائشہ عمر




نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں اپنی فٹنس اورصحت کے مسائل پر خصوصی توجہ دیں گی۔

عامر خان




بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے لیے 2018 اتنا اچھا ثابت نہیں ہوا لہٰذا انہوں نے نئے سال میں عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے گزشتہ برس جو غلطیاں ہوئیں وہ ان سے سبق سیکھیں گے، 2019 میں بہترین فلم بنائیں گے اوراپنی والدہ، بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں گے۔

https://twitter.com/aamir_khan/status/1079751736317755392

عمران عباس




نامور پاکستانی اداکارعمران عباس نے بھی نئے سال کو مثبت انداز میں گزارنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2019 میں زیادہ سے زیادہ سفر کریں گے اور اپنے بیرون ملک پراجیکٹ پر فوکس کریں گے۔

سلمان خان




اداکار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے نئے سال کے عہد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ انہیں 6 پیکس میں دیکھنا چاہتی ہیں لہٰذا نئے سال میں وہ اپنی والدہ کو 6 پیکس کا تحفہ دیں گے۔

ثنا جاوید




نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آس پاس سے تمام منفی چیزوں کو دور کریں گی۔

ارجن کپور




بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ 2018 نے انہیں بہت سارے سبق دئیے، جنہیں وہ دوبارہ دہرانا نہیں چاہیں گے، گزشتہ برس آنے والے اتار چڑھاؤ نے انہیں ایک چیز سیکھائی ہے کہ زندگی حال ہی میں جینے کانام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔